السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ www. asrarmohyiddin.blogspot.comمیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
آج کی پوسٹ رفع الدین کے بارے میں ایک تحقیق ہے ان شاء اللہ مفید رہے گی
الحمد للہ رب العلمین والصلاۃ علیٰ سیدنا محمد ﷺ والعاقبۃ للمتقین
حدیث بخاری اور ان کا جواب
736 - حَدَّثَنَا
مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا
يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رَأَيْتُ
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلاَةِ
رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ، وَيَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ
الرُّكُوعِ، وَيَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
فِي السُّجُودِ "
امام
بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبد
اللہ نے خبر دی انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبردی از الز ہری انہوں نے کہا: مجھے
سالم بن عبد اللہ نے از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ خبر دی انہوں نے کہا: میں نے
دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کو جب نماز میں کھڑے
ہوتے تو ۔رفع یدین کرتے حتی کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے متوازی ہوتے اور جب آپ رکوع
کے لیے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اسی طرح کرتے اور آپ فرماتے:
" سمع الله لمن حمدہ “ اور آپ سجدہ میں اس طرح
نہیں کرتے تھے۔
737 - حَدَّثَنَا
إِسْحَاقُ الوَاسِطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ
خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الحُوَيْرِثِ «إِذَا
صَلَّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ
يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ» ، وَحَدَّثَ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ هَكَذَا
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق
واسطی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی از
خالد از ابی قلابہ انہوں نے حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب وہ
نماز پڑھتے تو تکبیر کہتے اور رفع یدین کرتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے تو رفع
یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے اور انہوں نے بیان کیا کہ
رسول الله ﷺاسی طرح کرتے تھے۔
738 - حَدَّثَنَا
أَبُو اليَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:
أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاَةِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ
حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا كَبَّرَ
لِلرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَهُ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ،
فَعَلَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ، وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ
يَسْجُدُ، وَلاَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ "
امام
بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب
نے خبر دی از الزہری ، انہوں ن نے کہا: ہمیں سالم بن عبد اللہ نے خبر دی کہ حضرت
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے دیکھا نبی ﷺ نے نماز کا تکبیر
سے افتتاح کیا، پس انہوں نے تکبیر پڑھتے
ہوئے کندھوں کے متوازی رفع یدین کیا اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہی تو اس کی مثل
کیا اور جب کہا: " سمع الله لمن حمدہ تو اس کی مثل کیا اور کہاربنا ولك الحمد “ اور سجدہ
کے وقت اس طرح نہیں کیا اورنہ سجدہ سے سر اٹھاتے وقت اس طرح کیا۔
739 - حَدَّثَنَا
عَيَّاشٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ
اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ " إِذَا دَخَلَ فِي
الصَّلاَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا
قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ
الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ "، وَرَفَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى
نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،
عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ ابْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَمُوسَى بْنِ
عُقْبَةَ مُخْتَصَرًا
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عیاش نے
حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الاعلیٰ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں
عبید اللہ نے حدیث بیان کی از نافع کہ حضرت ابن عمر جب نماز میں داخل ہوتے تو اللہ
اکبر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب سمع اللہ لمن حمده "
کہتے
تو رفع یدین کرتے اور جب دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہوتے تو رفع یدین کرتے ۔ حضرت ابن
عمر رضی اللہ نے اس حدیث کو نبی ﷺتک مرفوع کیا ہے اور اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے
از ایوب از نافع از حضرت ابن عمر نبی ﷺ روایت کیا ہے اور اس حدیث کو ابن طہمان نے
از ایوب اور از موسی بن عقبہ اختصار سے روایت کیا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
خوش آمید۔
ہمارا مقصد دین اسلام کی ترویج ہے